QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش بھی کورونا وائرس میں مبتلا

25 Apr 2020 23:21

فوکل پرسن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فرقان کاکاخیل کے مطابق گذشتہ روز کامران بنگش کو طبیعیت کی خرابی کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز نے انکا کورونا ٹیسٹ کروایا، جو مثبت آیا۔ جسکے بعد انہیں اپنے ہی گھر میں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، فوکل پرسن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فرقان کاکا خیل کے مطابق گذشتہ روز کامران بنگش کو طبیعیت کی خرابی کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز نے ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔ جس کے بعد انہیں اپنے ہی گھر میں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ کامران بنگش کے خاندان کے مزید 11 افراد کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

فرقان کاکا خیل کا مزید کہنا تھا کہ کورونا ایمرجنسی کے دوران معاون بلدیات بہت زیادہ متحرک رہے۔ دو روز پہلے وہ جنوبی اضلاع کے دورے پر گئے تھے اور وہاں فیلڈ میں موجود محکمہ بلدیات کی سرگرمیوں کو مانیٹر کر رہے تھے۔ کامران بنگش نے عوام سے گھر پر رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی دوری برقرار رکھیں، تاکہ کورونا کو شکست دی جا سکے۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ عوام سے بھی نیک تمناؤں اور دعا کی درخواست ہے۔


خبر کا کوڈ: 858977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858977/وزیراعلی-خیبر-پختونخوا-کے-معاون-خصوصی-کامران-بنگش-بھی-کورونا-وائرس-میں-مبتلا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org