QR CodeQR Code

26 سے زائد جنگی بحری بیڑے کرونا کا شکار ہو چکے ہیں تاہم حکومت حقائق چھپا رہی ہے، امریکی تھنک ٹینک

25 Apr 2020 23:44

امریکی "مرکز برائے قومی مفاد" کیساتھ منسلک انگریری مجلے "نیشنل انٹرسٹ" نے لکھا ہے کہ کرونا وائرس کے وسیع پھیلاؤ کے باعث 26 سے زائد امریکی فوجی بحری بیڑوں کے مشن معطل ہو چکے ہیں جنمیں سے بعض دور افتادہ سواحل پر لنگرانداز اور بعض دیکھ بھال کی خاطر دوسرے مقامات پر پہنچا دیئے گئے ہیں۔ اس مجلے نے لکھا ہے کہ امریکی فوجی کمان نے بحریہ کے اندر کرونا وائرس میں مبتلا ہونیوالے فوجیوں کی تعداد کا تاحال اعلان نہیں کیا اور نہ اس وائرس سے متاثر ہونیوالی اپنی جنگی کشتیوں کی فہرست ہی جاری کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں قائم عوامی پالیسی ساز ادارے "مرکز برائے قومی مفاد" (Center for the National Interest) کے ساتھ منسلک انگریزی مجلے "نیشنل انٹرسٹ" نے امریکی نیوی کے اندر جدید کرونا وائرس کووِڈ19 کے وسیع پھیلاؤ اور اس حوالے سے امریکی حکومت کی گہری پردہ داری کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ تاحال 26 امریکی جنگی بحری بیڑوں میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے۔

سابق امریکی صدر رچرڈ نکسن کی طرف سے سال 1994ء میں تشکیل دیا گیا تھنک ٹینک "مرکز برائے قومی مفاد" اپنے مجلے میں لکھتا ہے کہ کرونا وائرس کے وسیع پھیلاؤ کے باعث 26 سے زائد امریکی فوجی بحری بیڑوں کے مشن معطل ہو چکے ہیں جن میں سے بعض دور افتادہ سواحل پر لنگرانداز اور بعض دیکھ بھال کی خاطر دوسرے مقامات پر پہنچا دیئے گئے ہیں۔ اس مجلے نے لکھا ہے کہ امریکی فوجی کمان نے بحریہ کے اندر کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے فوجیوں کی تعداد کا تاحال اعلان نہیں کیا اور نہ اس وائرس سے متاثر ہونے والی اپنی جنگی کشتیوں کی فہرست ہی جاری کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے اندر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے ابتدائی ایام میں ٹرمپ حکومت کی طرف سے کرونا وائرس کو مسلسل نظر انداز کئے جانے کے باعث امریکہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے دنیا بھر کے ممالک میں اب سرفہرست آ چکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ کے اندر کرونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد 38 ہزار 958 جبکہ اس وائرس کے باعث فوت ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 959 ریکارڈ کی گئی ہے۔ نشر کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکہ کے اندر کرونا کے تقریبا 9 لاکھ 50 ہزار مریض موجود ہیں جن میں روزانہ کی بنیاد پر دسیوں ہزار نئے مریضوں کا اضافہ بھی ہو رہا ہے جبکہ اس وائرس کے باعث تاحال فوت ہونے والے امریکی شہریوں کی تعداد 53 ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 858985

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858985/26-سے-زائد-جنگی-بحری-بیڑے-کرونا-کا-شکار-ہو-چکے-ہیں-تاہم-حکومت-حقائق-چھپا-رہی-ہے-امریکی-تھنک-ٹینک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org