QR CodeQR Code

خام تیل اور پیٹرول کی درآمد پر عائد پابندی ختم کردی گئی

26 Apr 2020 00:51

پابندی ختم ہونے کے بعد ریفائنریز خام تیل درآمد کرسکیں گی جب کہ مارکیٹنگ کمپنیز کو ڈیزل اور پیٹرول درآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت توانائی نے ایک ماہ بعد ملک میں خام تیل اور پیٹرول کی درآمد پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویژن نے آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کو ارسال کردہ مراسلہ میں پابندی ہٹانے سے مطلع کیا ہے۔ پابندی ختم ہونے کے بعد ریفائنریز خام تیل درآمد کرسکیں گی جب کہ مارکیٹنگ کمپنیز کو ڈیزل اور پیٹرول درآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کی کاشت کی وجہ سے ایندھن کی طلب میں یکم اپریل سے اضافہ ہوا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ اس صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر 25 مارچ کو پابندی عائد کردی گئی تھی اور حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ لاک ڈاؤن کی صورت حال میں مقامی ریفائننگ انڈسٹری کے پاس تیل کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کا کافی اسٹاک موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 859003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859003/خام-تیل-اور-پیٹرول-کی-درا-مد-پر-عائد-پابندی-ختم-کردی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org