QR CodeQR Code

عوام کو ریلیف کی فراہمی ہماری پہلی ترجیح ہے، فردوس عاشق

26 Apr 2020 10:11

ویڈیو کانفرنس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ کیمرا مینز اور وڈیو جرنلسٹس میں حفاظتی کٹس کی تقسیم کا آغاز کر دیا، اگلے مرحلے میں مزید صحافیوں کو کٹس فراہم کی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز، علما، میڈیا اور سول سوسائٹی کی رائے مقدم ہے، عوام کو ریلیف کی فراہمی ہماری پہلی ترجیح ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے ویڈیو کانفرنس اجلاس کی صدارت کی، جس میں ناصر حسین شاہ، اجمل وزیر، لیاقت شاہوانی اور فیاض الحسن چوہان شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کیمرا مینز اور وڈیو جرنلسٹس میں حفاظتی کٹس کی تقسیم کا آغاز کر دیا، اگلے مرحلے میں مزید صحافیوں کو کٹس فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہا کہ میڈیا کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہم سب کی ترجیح ہے۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ میڈیا ورکز کے لئے حفاظتی سامان جلد پہنچایا جائے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے مسائل کا حل پہلی ترجیح ہے، ڈاکٹرز ہمارے ہیروز ہیں، ہم نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان کو سپورٹ کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 859033

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859033/عوام-کو-ریلیف-کی-فراہمی-ہماری-پہلی-ترجیح-ہے-فردوس-عاشق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org