0
Sunday 26 Apr 2020 10:23

آزادکشمیر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کی ضرورت ہے، مسعود خان

آزادکشمیر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کی ضرورت ہے، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کورونا کے حوالے سے اگلے پندرہ، بیس روز بہت اہم ہیں، ان دنوں میں انتظامیہ کو چوکنا اور عوام کو ہوشیار اور خبردار رہنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ میرپور کے دوران کمشنر چودھری رقیب کی بریفنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق وزیر چودھری سعید، ڈی آئی جی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ان پندرہ، بیس دنوں میں کورونا وائرس ایک بار پھر پوری شدت سے حملہ آور ہو کر نقصان پہنچا سکتا ہے، آزادکشمیر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی اور سکریننگ کا نظام سخت اور کڑا کرنے کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں صدر ریاست سے کنوینئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے ملاقات کی اور کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 859034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش