QR CodeQR Code

آزادکشمیر حکومت وفاق کے پروگراموں پر سیاست نہ چمکائے، بیرسٹر سلطان

26 Apr 2020 11:02

آن لائن اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کی حکومت تاجروں اور صنعتکاروں کو ٹیکس میں چھوٹ دے، ٹرانسپورٹروں کے مسائل حل کرے اور سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف آتے ہوئے تعمیراتی سرگرمیوں کی اجازت دے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف آزادکشمیر کی مرکزی گورننگ باڈی کا پہلا آن لائن اجلاس ہوا جس کی صدارت کرتے ہوئے پارٹی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر وفاقی حکومت کے فراہم کردہ پیکیجز اور مالی امداد پر سیاست نہ چمکائے بلکہ آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ اور غیر ضروری انتظامی اخراجات کم کر کے تاجروں اور غریب شہریوں کے لئے خصوصی امدادی پیکیج کا اعلان کرے، تاجروں اور صنعتکاروں کو ٹیکس میں چھوٹ دے، ٹرانسپورٹروں کے مسائل حل کرے اور سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف آتے ہوئے تعمیراتی سرگرمیوں کی اجازت دے۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر چودھری ظفر انور، جنرل سیکرٹری عبدالماجد خان، سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود اور دیگر نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 859038

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859038/آزادکشمیر-حکومت-وفاق-کے-پروگراموں-پر-سیاست-نہ-چمکائے-بیرسٹر-سلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org