0
Sunday 26 Apr 2020 11:29

آزادکشمیر کے 2 صحافیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

آزادکشمیر کے 2 صحافیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر میں 2 صحافیوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مظفرآباد میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آزادکشمیر حکومت کے ترجمان مصطفیٰ بشیر عباسی نے مظفرآباد میں 2 صحافیوں کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسز سامنے آنے کے بعد مظفرآباد میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کو خود کو آئیسولیٹ کرنے کا کہا ہے۔ نجی ٹی وی کا کیمرامین کورونا کے باوجود ڈیوٹی پر مامور رہا، مظفرآباد میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کے صدر سجاد میر کا کہنا ہے کہ کلب کی تمام سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں، تمام ممبران کے کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم آزادکشمیر نے بھی صحافیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کشمیر سینٹرل پریس کلب اور متاثرہ صحافیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 859042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش