QR CodeQR Code

سندھ میں لاک ڈاؤن کا 35 واں روز

26 Apr 2020 12:27

لاک ڈاؤن کے 34 ویں روز لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 203 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 52 مقدمات درج کیے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کراچی سمیت سندھ میں لاک ڈاؤن کا آج 35 واں روز ہے، رمضان المبارک کے احترام میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے، ناکوں پر مامور پولیس اہلکاروں کو روزے کے باعث سائے میں کھڑا ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اہلکار روزے کی حالت میں مرحلہ وار ناکے پر فرائض انجام دے رہے ہیں، صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لاک ڈاؤن کے 34 ویں روز لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 203 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 52 مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ 34 ایام میں صوبے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 9 ہزار262 ہو گئی ہے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درج ہونے والے مقدمات کی تعداد 2 ہزار892 تک جا پہنچی ہے۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 34 روز کے دوران شہر میں ایک ہزار 794 مقدمات درج، 5 ہزار 131 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 859056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859056/سندھ-میں-لاک-ڈاو-ن-کا-35-واں-روز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org