QR CodeQR Code

لیہ، مساجد اور امام بارگاہوں میں احتیاطی تدابیر پر سخت عملدرآمد کا فیصلہ 

26 Apr 2020 23:32

ضلع کی تینوں تحصیلوں کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ کمیٹی متعلقہ تحصیل کے اے سی، ڈی ایس پی اور میونسپل آفیسر پر مشتمل ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع لیہ کی انتظامیہ نے مساجد اور امام بارگاہوں میں کورونا وائرس سے بچاو کی تدابیر پر سخت عملدر آمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی ہدایت پر ضلع کی تینوں تحصیلوں کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ کمیٹی متعلقہ تحصیل کے اے سی، ڈی ایس پی اور میونسپل آفیسر پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی نماز اور تراویح کے لیے حکومتی 20 نکاتی ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر کروڑ آصف اقبال کی سربراہی میں کمیٹی نے اس سلسلہ میں ایک مسجد کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 859085

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859085/لیہ-مساجد-اور-امام-بارگاہوں-میں-احتیاطی-تدابیر-پر-سخت-عملدرآمد-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org