QR CodeQR Code

علامہ ابراہیم امینی کی وفات پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا اظہار تعزیت

26 Apr 2020 16:47

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے عہدیداران اور رکن مدارس کے پرنسپل صاحبان نے آیت اللہ ابراہیم امینی کی وفات پر رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای، مراجع عظام اور مرحوم خاندان کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے حوزہ علمیہ قم المقدس کے عظیم عالم اور دین شناسی پر مبنی متعدد کتب کے مصنف آیت اللہ ابراہیم امینی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نہ صرف بانی انقلاب اسلامی امام خمینی کے شاگرد تھے بلکہ انقلاب لانے اور اسے برقرار رکھنے کی جدوجہد میں شامل رہے۔ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ آیت اللہ ابراہیم امینی رہبر انقلاب اسلامی کے انتخاب کی ذمہ دار مجلس خبرگان اور مجمع مدرسین کے رکن کیساتھ متعدد عہدوں پر بھی فائز رہے۔ آیت اللہ ابراہیم امینی نے دین شناسی کے حوالے سے متعدد کتب بھی تحریر کیں، جن سے عوام کو دین مبین آسانی کیساتھ سمجھنے میں رہنمائی ملتی ہے۔ مرحوم کی دینی اور انقلابی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے عہدیداران اور رکن مدارس کے پرنسپل صاحبان نے آیت اللہ ابراہیم امینی کی وفات پر رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای، مراجع عظام اور مرحوم خاندان کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 859094

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859094/علامہ-ابراہیم-امینی-کی-وفات-پر-وفاق-المدارس-الشیعہ-پاکستان-کا-اظہار-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org