0
Sunday 26 Apr 2020 17:14

سندھ میں منافع خوروں و ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

سندھ میں منافع خوروں و ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے صوبے میں منافع خوروں کےخلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کے مطابق منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کےخلاف دفعہ 2008 سیکشن 7(1) کے تحت کارروائی ہوگی۔ صوبائی حکومت نے تمام ذمہ دار، افسران کو منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے، جس میں صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز، اے ڈی سی، اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیار کارز بطور پرائز میجسٹریٹس اپنے فرائض انجام دیں گے۔ تمام پرائز میجسٹریٹس کو ناجائز قیمتیں وصول کرنے والوں کےخلاف چھاپے مارنے کی ہدایات کی گئی ہے، جبکہ صوبے بھر میں سپلائی پرائسز کے افسران تمام پرائز میجسٹریٹ کے ساتھ کارروائی کریں گے۔

اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ صوبے میں پرائز بیورو کے 119 انسپیکٹرز کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے، کراچی میں 28 سپلائی بیورو کے افسران پرائس میجسٹریٹس کے ساتھ منافع خوروں کے خلاف کارروائی کریں گے، صوبے بھر میں ضلعی سطح پر مانیٹرنگ روم قائم کر دیئے گئے ہیں۔ وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے پہلے دن ہی منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف شکایتیں موصول ہوئی ہیں، اس لیے اگر کسی دکاندار، فروٹ یا سبزی والے کے پاس پرائز لسٹ نہیں ہوگی، تو اسکے خلاف کارروائی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 859103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش