QR CodeQR Code

کورونا خورشید شاہ کے گھر تک پہنچ گیا، ملازم میں وائرس کی تصدیق

26 Apr 2020 17:19

ملازم کو تصدیق ہونے کے بعد قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا گیا، جبکہ خورشید شاہ کے اہل خانہ کو گھر میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ ڈی ایچ او شبیر دایو کے مطابق ملازم کو تصدیق ہونے کے بعد قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا گیا، جبکہ خورشید شاہ کے اہل خانہ کو گھر میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سکھر کے مطابق ملازم کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خورشید شاہ کے گھر کو بند اور پورا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے۔ خورشید شاہ کے سکھر میں موجود فیملی ممبران کا بھی کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 8 ماہ سے نیب کی حراست میں ہیں اور جوڈیشل حراست میں این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 859104

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859104/کورونا-خورشید-شاہ-کے-گھر-تک-پہنچ-گیا-ملازم-میں-وائرس-کی-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org