0
Sunday 26 Apr 2020 14:52

چترال، 2 مزید مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آگیا، کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی

چترال، 2 مزید مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آگیا، کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ چترال میں دو اور مریضوں کا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا، جس سے چترال میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بارہ ہوگئی۔ محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر نثار اللہ کے مطابق محمد الیاس ولد عبد القدوس سکنہ سینگور اور محمد وزیر ولد عبد الرشید سکنہ چمرکن کے ٹیسٹ بھی پازیٹیو آگئے ہیں، جس سے چترال میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے۔ محمد الیاس پشاور جبکہ وزیر لاہور سے آیا تھا، ان دونوں کو کامرس کالج کے قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا، کل ان کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال منتقل کیا گیا۔ اسی طرح لوئیر چترال میں 8 مریض، دروش میں ایک اور بالائی چترال میں 3 مریضوں کا ٹیسٹ پازیٹیو آنے سے چترال میں کرونا وائرس کی مریضوں کی تعداد بارہ ہوگئی۔ واضح رہے کہ چترال میں کرونا وائرس لوئر اضلاع سے آنے والے لوگوں کی وجہ سے پھیلتا جا رہا ہے اور اکثر لوگ بغیر قرنطینہ کے سیدھا اپنے گھروں کو بھی جاتے ہیں، جس سے یہ مرض مزید پھیلنے کا حطرہ ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 859118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش