0
Sunday 26 Apr 2020 20:47

خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس کے 85 نئے کیس رپورٹ

خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس کے 85 نئے کیس رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹے میں 85 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 85 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 1793 ہوگئی۔ اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹے میں 4 اموات بھی ہوئیں، صوبے میں مجموعی طور پر 93 افراد کرونا وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایک دن میں 13 کرونا مریض صحتیاب ہوگئے جس کے بعد کے پی میں کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 485 ہوگئی۔ خیال رہے کہ دو روز قبل پشاور میں میڈیا بریفنگ کے دوران مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں کرفیو لگانے اور فوج بلانے کا پلان نہیں، حالات کنٹرول میں ہیں۔ واضح رہے کہ نئے اور مہلک وائرس کووِڈ 19 سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 269 ہوگئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 12723 ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 859131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش