0
Sunday 26 Apr 2020 21:26

سندھ حکومت کا آن لائن کاروبار چلانے کا اعلان مضحکہ خیز ہے، محمد حسین محنتی

سندھ حکومت کا آن لائن کاروبار چلانے کا اعلان مضحکہ خیز ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ مغرب کا سورج ڈوب رہا ہے، سندھ حکومت کا آن لائن کاروبار چلانے کا اعلان مضحکہ خیز ہے، کاروبار آن لائن نہیں چل سکتا، اس کے تقاضوں کو حفاظتی تدابیر کے ساتھ پورا کیا جا سکت اہے، صرف مساجد میں تراویح و جمعہ نماز پر پابندی کے سندھ حکومت کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، سندھ حکومت کے اقدامات سے دین بیزاری کی جھلک نظر آرہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں نظم صوبہ کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں قیم صوبہ کاشف سعید شیخ نے کورونا ریلیف سرگرمیوں کی رپورٹ اور رمضان البارک کے حوالے سے مرکزی ہدایات دیں۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ آج امت بڑی آزمائش سے دوچار ہے، مسلم ممالک نے سب سے پہلے مساجد و خانہ کعبہ کو بند کر دیا، جہاں پر عام نمازیوں کیلئے عبادت ممنوں قرار پائی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سمیت تمام مسائل سے نجات کا واحد حل توبہ و استغفار اور رجوع الی اللہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 859134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش