1
Sunday 26 Apr 2020 23:17

"پمپیو" کی وزارت خارجہ کے دوران دنیا پہلے زیادہ ناامن اور امریکہ پہلے سے زیادہ منفور و حقیر ہوا ہے، ایران

"پمپیو" کی وزارت خارجہ کے دوران دنیا پہلے زیادہ ناامن اور امریکہ پہلے سے زیادہ منفور و حقیر ہوا ہے، ایران
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں عالمی سطح پر بڑھتی امریکی دہشتگرد کارروائیوں میں امریکی وزارت خارجہ کے بنیادی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ میں گزشتہ 2 سالوں سے مائیک پمپیو کی وزیر خارجہ کی حیثیت سے خدمت کے دوران وہ صرف وزیر امور "نفرت" میں بدلے ہیں کیونکہ حقیقتا اس عرصے کے دوران سفارتکاری کے میدان میں امریکہ تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں کر پایا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر میں موجود اپنے صفحے پر لکھا کہ مائیک پمپیو کی خدمت کے عرصے کے دوران دنیا پہلے سے کہیں زیادہ ناامن اور امریکہ پہلے سے بڑھ کر منفور تر و حقیر تر ہوا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے لکھا کہ اس عرصے کے دوران عالمی سطح پر کسی قسم کا امن و امان برقرار نہیں ہوا اور نہ کسی قسم کا استحکام ہی حاصل ہوا ہے، شرم باد (جو امریکہ کے لئے انتہائی شرم کا مقام ہے)۔
خبر کا کوڈ : 859138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش