0
Sunday 26 Apr 2020 23:18

اشیائے خوردونوش کو مہنگے داموں فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہیئے، علامہ باقر زیدی

اشیائے خوردونوش کو مہنگے داموں فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہیئے، علامہ باقر زیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے ماہ رمضان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتظامی معاملات پر اپنی گرفت مضبوط کرے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث متوسط طبقہ پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہے، لاک ڈاؤن کاروبار کی بندش، معاشی مسائل اور بے روزگاری میں اضافے کا باعث بنا ہوا ہے، ایسی صورتحال میں چاہیئے تو یہ تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاتا لیکن اس کے برعکس عوام کو ان سرمایہ داروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جنہوں نے مافیا کی شکل میں ہر کاروبار میں اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں، عام اشیائے خوردونوش، سبزی اور پھلوں سمیت دیگر ضروریات زندگی کی من پسند داموں فروخت انتظامی معاملات سے حکومت کی عدم دلچسپی کا بین ثبوت ہے۔

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ روزمرہ استعمال کی اشیا کو مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہونی چاہیئے، اس ضمن میں شہر قائد میں شہری و صوبائی حکومتوں کی جانب سے سندھ کے مختلف اضلاع میں خصوصی ٹاسک فورس کا قیام کیا جائے جو گراں فروش دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کریں، حکومت پھل، سبزیوں اور عام اشیائے خوردونوش سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء پر روزانہ کی بنیادوں پر سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنائے تاکہ مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئے عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔
خبر کا کوڈ : 859140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش