0
Sunday 26 Apr 2020 23:19

مزید 478 افراد میں کورنا کی تصدیق، متاثرین کی تعداد 13328، 281 جاں بحق

مزید 478 افراد میں کورنا کی تصدیق، متاثرین کی تعداد 13328، 281 جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک ہی دن میں مزید ساڑھے چار سو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہزار 328 ہو گئی جب کہ اب تک یہ وائرس 281 افراد کی جان لے چکا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد اس وائرس کا شکار افراد کی مصدقہ تعداد 13 ہزار 328 ہو گئی ہے تاہم اس میں سے 2936 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5464  ہے، اس کے علاوہ سندھ میں 4615، خیبرپختونخوا 1864، بلوچستان میں 781، اسلام آباد میں 245، گلگت بلتستان میں 318  جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس نے ایک دن میں مزید 12 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد ملک میں اس وائرس کے ہاتھوں جہاں فانی سے کوچ کرنے والوں کی تعداد 281 ہوگئی ہے۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کو ہر سوچ اور مکتبہ فکر کے افراد کا تعاون درکار ہے، موجودہ صورتحال میں امام، خطیب اور موذن کا بھی اہم کردار ہے، عوام کی نظریں مذہبی رہنماؤں اورعلما کی طرف ہیں، حکومت اور علما کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد پر تحفظات ہیں۔ آزاد کشمیر میں 2 صحافیوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد سینٹرل پریس کلب مظفر آباد کو ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 859141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش