1
Sunday 26 Apr 2020 23:38

یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ کے بارے انٹونیوگیوٹرس اور محمد جواد ظریف کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو

یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ کے بارے انٹونیوگیوٹرس اور محمد جواد ظریف کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگیوٹرس نے گزشتہ 5 سالوں سے جارح سعودی عرب کی طرف سے غریب ترین مسلم ملک یمن پر مسلط کردہ جنگ کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کیساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران اپنی تیسری گفتگو میں یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سیزفائر کے حوالے سے ایران کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور اس حوالے سے ممکنہ سیاسی مذاکرات کے آغاز کا خیرمقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران، خصوصا کرونا وائرس سے مقابلے کی صورتحال میں یمنی سرحدوں اور بندرگاہوں پر امن و امان کے قیام اور یمنی عوام کے لئے انسانی بنیادوں پر امداد کی فوری ترسیل پر زور دیا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے 11 اپریل کے روز بھی ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی تھی جس میں انہوں نے یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ میں سیز فائر کے حصول کے لئے اقوام متحدہ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی تھی جبکہ قبل ازیں انٹونیوگیوٹرس نے 10 اپریل کے روز بھی محمد جواد ظریف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کر کے ایران پر عائد یکطرفہ امریکی پابندیوں پر بات چیت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 859148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش