QR CodeQR Code

مغربی کنارے کے اسرائیل میں ضم کئے جانے پر مبنی مائیک پمپیو کا بیان

امریکہ تنہاء ہو چکا ہے، قابض صیہونی رژیم کو اپنی سرزمین سے ضرور نکال باہر کریں گے، حماس

26 Apr 2020 23:58

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے فلسطینی علاقے مغربی کنارے کے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیساتھ الحاق پر مبنی امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو کے بیان کو امریکی تنہائی کا واضح ثبوت قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی قوم جاری اپنی قومی آزادی کی جنگ کو عنقریب فتح کے فیصلہ کن مرحلے میں داخل کر دیگی۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیطرف سے فلسطین کے مغربی کنارے کی اراضی کو اسرائیل میں ضم کرنیکے فیصلے کی حمایت پر مبنی امریکی وزیر خارجہ کا بیان امریکہ کے متکبرانہ موقف کے دنیا بھر میں تنہاء رہ جانے کا واضح ثبوت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے فلسطینی علاقے مغربی کنارے کے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ساتھ الحاق پر مبنی امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو کے بیان کو امریکی تنہائی کا واضح ثبوت قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی قوم جاری اپنی قومی آزادی کی جنگ کو عنقریب فتح کے فیصلہ کن مرحلے میں داخل کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی طرف سے فلسطین کے مغربی کنارے کی اراضی کو اسرائیل میں ضم کرنے کے فیصلے کی حمایت پر مبنی امریکی وزیر خارجہ کا بیان امریکہ کے متکبرانہ موقف کے دنیا بھر میں تنہاء رہ جانے کا واضح ثبوت ہے۔

عرب ای مجلے الرسالہ کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بڑھتی صیہونی۔امریکی دہشتگردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی طرف سے غاصب صیہونی رژیم کی غاصبانہ و استعمارانہ سیاست کی بڑھتی حمایت فلسطینی قوم کے حقوق کے خلاف صیہونی جارحیت میں امریکہ کی عملی مشارکت کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنی آزادی کی جاری جنگ کو عنقریب فتح کی طرف بڑھتے فیصلہ کن مرحلے میں داخل کر دے گی اور پورے مغربی کنارے سے غاصب صیہونی رژیم اور غاصب یہودی آبادکاروں کا ضرور نکال باہر کرے گی۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی طرف سے مزید فلسطینی اراضی پر قبضے کے اقدام کی کھلی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینی مغربی کنارے کے بعض حصے کو اسرائیل میں شامل کرنے کا فیصلہ اسرائیل کی طرف پلٹتا ہے اور اس حوالے سے واشنگٹن اپنے موقف کو غیر اعلانیہ طور پر اسرائیلی حکومت تک پہنچا دے گا۔ یاد رہے کہ امریکہ کی طرف سے پیش کئے جانے والے فلسطینی امن منصوبے میں فلسطینی اراضی پر تعمیر شدہ 130 صیہونی بستیوں کے علاوہ "درہ اردن" تک کا علاقہ اسرائیل کے حوالے کئے جانے کی سفارش کی گئی ہے جس کی فلسطینی قوم کی طرف سے شدید مخالفت کے باعث عالمی سطح پر ترکی، فرانس، یورپی یونین اور آئرلینڈ کی طرف سے بھی اس امریکی منصوبے کی مخالفت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 859155

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859155/امریکہ-تنہاء-ہو-چکا-ہے-قابض-صیہونی-رژیم-کو-اپنی-سرزمین-سے-ضرور-نکال-باہر-کریں-گے-حماس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org