QR CodeQR Code

خورشید شاہ کا ملازم بھی کورونا کا متاثر نکلا، قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا

27 Apr 2020 00:08

ڈی ایچ او سکھر شبیر دایو کے مطابق ملازم کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملازم کی فیملی اور خورشید شاہ کے اہل خانہ کو گھروں میں ہی کورنٹائن کردیا گیا ہے، خورشید شاہ کے اہل خانہ اور ملازم کے خاندان کے افراد کے بھی کورونا ٹیسٹ لئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سکھر میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کا ملازم بھی کورونا کا متاثر نکلا، قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں خورشید احمد شاہ کے ایک ملازم میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ڈی ایچ او سکھر شبیر دایو کے مطابق ملازم کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملازم کی فیملی اور خورشید شاہ کے اہل خانہ کو گھروں میں ہی کورنٹائن کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق خورشید شاہ کے اہل خانہ اور ملازم کے خاندان کے افراد کے بھی کورونا ٹیسٹ لئے جائیں گے جبکہ خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر انتظامیہ کی جانب سے جراثیم کش اسپرے کرا دیا گیا ہے۔ خورشید شاہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ملازم کی ڈیوٹی بنگلے کے گیٹ پر تھی اس کا گھر کے اندر آنا جانا نہیں تھا اور سکھر کے علاقے نواں گوٹھ میں مقیم تھا۔


خبر کا کوڈ: 859157

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859157/خورشید-شاہ-کا-ملازم-بھی-کورونا-متاثر-نکلا-قرنطینہ-سینٹر-منتقل-کردیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org