0
Monday 27 Apr 2020 00:17

فنانس ڈویژن نے وزیراعظم عمران خان کا حکم ماننے سے معذرت کر لی

فنانس ڈویژن نے وزیراعظم عمران خان کا حکم ماننے سے معذرت کر لی
اسلام ٹائمز۔ فنانس ڈویژن نے وزیراعظم عمران خان کا حکم ماننے سے معذرت کی ہے۔ قومی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اعلان و منظوری کے احکامات جو کہ ایف آئی اے ملازمین کی تنخواہ، نیب ملازمین کے برابر کرنے کے حوالے سے ہے۔ اس پر موجودہ فنانشل ائیر میں عمل کرنے سے معذرت کر لی گئی ہے۔ رواں مالی سال ایف آئی اے ملازمین کی تنخواہ، نیب ملازمین کے مساوی نہیں ہوں گی۔ سیکرٹری فنانس نوید کامران بلوچ نے وزیراعظم کے سیکرٹری کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ فنانس ڈویژن اور ایف آئی اے میں مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پے پیکج ایف آئی اے ملازمین کا، نیب ملازمین کے مساوی کر دیا جائے لہذا حقائق کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایف آئی اے کے کام سکوپ دیگر تمام تحقیقاتی ایجسنیوں سے زیادہ ہو گیا ہے یہاں تک کہ نیب سے بھی۔ ایف آئی اے کے اقدامات کی وجہ سے ایف اے ٹی اے ایف کی گرے لسٹ سے بھی خارج ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایف آئی اے کرپشن کی تحقیقات، منی لانڈرنگ، سائبر اور اکنامک کرائم کی تحقیقات، انسانی سمگلنگ، ٹیرز فنانسنگ، اینٹی لکچوئل پراپرٹی رائٹس وغیرہ کی تحقیقات کرتی ہے۔

واضح رہے کہ 10 دسمبر 2019ء کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی تھی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں ایف آئی اے ملازمین کی نیب کی طرز پر 15 سے 20 فیصد تنخواہیں بڑھانے کی درخواست کی گئی تھی۔ ایف آئی اے نے کارکردگی بہتر بنانے کیلئے حکومت سے نیب طرز کی مراعات مانگی تھیں۔ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے اپنے محکمے کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے حکومت سے درخواست کی تھی کہ محکمے کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے باقاعدہ ایک سمری بھی تیار کی تھی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ایف آئی اے ملازمین اور افسران کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے سمری تیار کی گئی جو منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوائی گئی۔ ایف آئی اے ملازمین کی نیب کی طرز پر تنخواہیں بڑھائی جائیں۔ سمری میں گریڈ 17 اور اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی درخواست کی گئی تھی، جبکہ ایف آئی اے کے گریڈ 1سے 16 تک ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی درخواست کی گئی۔ اس کے علاوہ ایف آئی اے ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں بھی 25 فیصد بنیادی اضافے کی درخواست کی گئی تھی۔ ایف آئی اے ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤ نس کی 5 فیصد کٹوتی بھی ختم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 859159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش