QR CodeQR Code

خون سفید ہوگیا، گھر میں شور مچانے پر ننھی بھتیجی چچا کے ہاتھوں قتل

27 Apr 2020 00:16

رات کے وقت عشال گھر میں بچوں کیساتھ کھیل رہی تھی، اس دوران اسکا چچا فضل حیات جو کہ گھر کی اوپر والی منزل میں رہائش پذیر تھا، اس نے بالائی منزل پر کھڑے ہوکر غصے میں فائرنگ کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ گھر میں شور مچانے پر ظالم چچا نے ننھی بھتیجی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پشاور میں تھانہ تہکال کے علاقہ ارباب روڈ پر گھر میں شور مچانے پر چچا نے فائرنگ کرکے 7 سالہ بھتیجی عشال کی جان لے لی، واقعہ دو روز قبل اس وقت پیش آیا، جب رات کے وقت عشال گھر میں بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی، اس دوران اس کا چچا فضل حیات جو کہ گھر کی اوپر والی منزل میں رہائش پذیر تھا، اس نے بالائی منزل پر کھڑے ہوکر غصے میں فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں صحن میں کھیلنے والی ننھی عشال جاں بحق ہوگئی، افسوس ناک واقعے کے بعد قاتل چچا گھر سے فرار ہوگیا، بچی کے والد نے بیٹی کے قتل کی ایف آئی آر تھانہ تہکال میں درج کروا دی۔ اس واقعے کی ویڈیو بن گئی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 859160

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859160/خون-سفید-ہوگیا-گھر-میں-شور-مچانے-پر-ننھی-بھتیجی-چچا-کے-ہاتھوں-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org