QR CodeQR Code

امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 76 ہزار سے زائد ہو چکی ہے

27 Apr 2020 09:04

نیویارک میں دو لاکھ 93 ہزار افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے یوں صرف ریاست نیویارک کے ایک اعشاریہ پانچ فی صد باشندے کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں کورونا مریضوں کی تعداد پونے دس لاکھ سے زیادہ ہو گئی جبکہ 55 ہزار کے قریب افراد جان سے جا چکے، صرف ریاست نیویارک میں سوا بائیس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکا میں کورونا مریضوں کی تعداد اب تک نو لاکھ 76 ہزار سے زائد ہو چکی ہے، نیویارک میں دو لاکھ 93 ہزار افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے یوں صرف ریاست نیویارک کے ایک اعشاریہ پانچ فی صد باشندے کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ نیویارک میں اب تک 8 لاکھ 5 ہزار ٹیسٹ ہو چکے ہیں جو ریاست کی کل آبادی میں سے چار اعشاریہ ایک فی صد کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ نیویارک کے گورنر نے دواخانوں اور فارمیسی میں بھی کورونا ٹیسٹ کی اجازت دے دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اب ٹیسٹوں کی تعداد میں اور اضافہ ہو گا۔ امریکا اب تک 53 لاکھ 81 ہزار افراد کا کورونا ٹیسٹ کر چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 859188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859188/امریکہ-میں-کورونا-مریضوں-کی-تعداد-9-لاکھ-76-ہزار-سے-زائد-ہو-چکی-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org