QR CodeQR Code

سعودی عرب کا فضائی آپریشن معطل رکھنےکا فیصلہ

27 Apr 2020 09:12

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں کورونا کے مزید ایک ہزار 223 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 ہزار 522 تک پہنچ گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے اندرون اور بیرون ملک پروازیں بدستور معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ملک میں ٹرین، بس اور ٹیکسی سروس بھی بدستور معطل رہے گی۔ ترجمان سعودی وزارت داخلہ نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ مکہ مکرمہ میں کرفیو میں نرمی نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماہ مقدس رمضان المبارک میں صبح 9 سے شام 5 بجے تک پرچون کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں کورونا کے مزید ایک ہزار 223 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 ہزار 522 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں ابھی تک 139 مریض اس وباء کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 859189

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859189/سعودی-عرب-کا-فضائی-ا-پریشن-معطل-رکھنےکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org