0
Monday 27 Apr 2020 11:54

پنجاب حکومت نے رائز پنجاب منصوبہ 2020 تیار کر لیا

پنجاب حکومت نے رائز پنجاب منصوبہ 2020 تیار کر لیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے نقصانات سے نمٹنے کا پلان تیار، پنجاب حکومت نے رائز پنجاب منصوبہ 2020 تیار کر لیا۔ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے ہونیوالے نقصانات کے پیش نظر رائز پنجاب 2020 منصوبے کے تحت تمام محکموں میں 50 نکات پر مشتمل اہم منصوبہ تیار کیا ہے۔ پنجاب میں فوری طور پر 50 لاکھ افراد کو نوکریاں فراہم کرنے کے مواقع پیدا کئے جائیں گے، سرکاری سکولز میں آن لائن ایجوکیشن پراجیکٹ شروع کیا جائے گا جبکہ سرکاری سکولوں میں ایک ہزار سائنس لیبارٹریاں بلڈنگز بنائی جائیں گی۔
 
اس منصوبے کے تحت پنجاب میں 100 ماڈل سکولز، 2 ہزار کلاس رومز تعمیر کئے جائیں گے، رائز پنجاب پروگرام کو آئندہ بجٹ 2020 میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق فوڈ سکیورٹی، زرعی پیدار، لائیو سٹاک میں اضافہ کیا جائے گا، سمال اینڈ میڈیم کارروبار کا فروغ اور تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینا بھی اس منصوبے میں شامل ہے۔
 
اس منصوبے کے تحت سوشل پروٹیکشن کے تحت نادار طبقہ کو کیش کی صورت میں امداد کی جائے گی، ایز آف ڈﺅنگ بزنس کے تحت کارروبار میں بہتری لائی جائے گی۔ پنجاب میں ٹیکس ریکیوری کے طریقہ کار آسان بنایا جائے گا جبکہ پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی فنڈز تشکیل دیا جائے گا۔ صوبائی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی جو 24 گھنٹے فعال رہے گی۔ منصوبے کے مطابق پنجاب میں 36 صوبائی لیبز بنائی جائیں گی جہاں ہر ٹیسٹ ہو سکے گا۔ وزیراعلی سیلف روزگار پروگرام لایا جائے گا، جس کے تحت مائیکروبزنس کو فروغ دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 859234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش