QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، 4 ڈاکٹروں سمیت 5 افراد میں وائرس کی تصدیق

27 Apr 2020 12:11

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مزید 4 ڈاکٹرز اور ایک کلاس فور کرونا سے متاثر ہوگئے، چاروں لیڈی ڈاکٹرز ہیں، ڈاکٹرز مختلف وارڈز میں ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھیں جبکہ متاثرہ کلاس فور ایڈمن آفس میں ڈیوٹی پر مامور تھا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے ساتھ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 98 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 71 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 1864 ہوگئی، جبکہ کرونا وائرس سے متاثرہ 515 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ دوسری جانب لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق 4 ڈاکٹروں سمیت 5 افراد کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مزید 4 ڈاکٹرز اور ایک کلاس فور کرونا سے متاثر ہوگئے، چاروں لیڈی ڈاکٹرز ہیں، ڈاکٹرز مختلف وارڈز میں ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھیں۔ محمد عاصم کا کہنا ہے کہ متاثرہ کلاس فور ایڈمن آفس میں ڈیوٹی پر مامور تھا، متاثرہ سٹاف کو گھروں اور ہاسٹل میں کورنٹائن کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 277 ہوگئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13318 ہوگئی ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ 98 ہلاکتوں کے ساتھ خیبر پختونخوا سرفہرست ہے، 81، 81 ہلاکتوں کے ساتھ سندھ اور پنجاب دوسرے نمبر پر ہیں، بلوچستان میں 11، جبکہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں 3، 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 859240

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859240/خیبر-پختونخوا-4-ڈاکٹروں-سمیت-5-افراد-میں-وائرس-کی-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org