QR CodeQR Code

اپوزیشن اس وقت بھی قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے میں مصروف ہے، عثمان بزدار

27 Apr 2020 12:36

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ کرنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کررہی ہے اور احتیاطی اقدامات اختیار نہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تمام ڈاکٹروں، نرسوں اور ماہرین صحت کے لیے اپریل سے لے کر کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی تک ہر ماہ ایک اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ بیان جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت ڈاکٹروں اور منسلک طبی ماہرین کی تربیت پر بھی توجہ دے رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ کرنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کررہی ہے اور احتیاطی اقدامات اختیار نہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ عالمی وبا سے لڑنے اور جیتنے کے لیے یہی واحد راستہ ہے۔ انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی سیاست میں مصروف اور اس وقت بھی قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے میں مصروف ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے احتساب کے مطالبے پر ان کا کہنا تھا کہ سابق حکمران خود سسے سوالات کیے جانے سے خوفزدہ ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 859247

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859247/اپوزیشن-اس-وقت-بھی-قومی-اتحاد-کو-پارہ-کرنے-میں-مصروف-ہے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org