0
Monday 27 Apr 2020 14:17

چیف کورٹ نے جی بی کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں یکساں کٹوتی کا حکومتی فیصلہ روک دیا

چیف کورٹ نے جی بی کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں یکساں کٹوتی کا حکومتی فیصلہ روک دیا
اسلام ٹائمز۔ چیف کورٹ نے گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کی پانچ روز کی تنخواہ کاٹنے کا حکومتی فیصلہ روک دیا اور حکم دیا ہے کہ گریڈ کے حساب سے ایک سے 3 دن کی تنخواہ کاٹ لی جائے۔ اس سے پہلے صوبائی حکومت نے کرونا فنڈز کیلئے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے پانچ روز کی تنخواہ کی کٹوتی کا فیصلہ کر لیا تھا جس کیخلاف اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی محمد شفیع نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ پیر کے روز چیف جج کی سربراہی میں عدالت کے ڈویژنل بینچ نے درخواست کی سماعت کی اور فیصلہ صادر کیا کہ سرکاری ملازمین کی پانچ روز کی تںخواہ کی کٹوتی نہیں ہوگی بلکہ گریڈ 6 سے 16 تک کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ دینگے۔ گریڈ 17 سے 19 تک کے ملازمین 2 دن کی تنخواہ دینگے جبکہ گریڈ 20 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے تین روز کی کٹوتی ہوگی۔ چیف کورٹ نے اس حوالے سے اے جی پی آر کو حکم جاری کر دیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 859272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش