0
Monday 27 Apr 2020 17:13

آٹا چینی چوروں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر احتساب کیا جائے، کاشف سعید شیخْ

آٹا چینی چوروں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر احتساب کیا جائے، کاشف سعید شیخْ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی خزانہ کو ایک سو ارب کا چونا لگانے والے آٹا و چینی چوروں کو پکڑ کر قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔ اپنے ایک بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ آٹا و چینی اسکینڈلز میں ملوث لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی بجائے تحفظ و مزید ترقی دینا ملک میں گڈ گورننس اور عدل و انصاف کے دعوؤں کی نفی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 اپریل گذر جانے کے باوجود رپورٹ کا منظر عام پر نہ آنا تشویش ناک ہے، اس سے واضح ہوتا ہے کہ عمران حکومت کے احتساب و گڈگورننس کے دعوے غربت و بیروزگاری کی طرح دھوکے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کو انتقام میں تبدیل کرکے ملک میں احتساب کا مذاق نہ اڑایا جائے، عوام پوچھنا چاہتے ہیں کہ آٹا چینی چوروں کو کیوں بچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم پانامہ لیکس میں شامل تمام چوروں کا بلاتفریق احتساب چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 859299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش