QR CodeQR Code

اصغریہ تحریک اور اے ایس او کے تحت ماہ رمضان میں آن لائن دروس کا سلسلہ جاری

27 Apr 2020 17:28

ماہ رمضان کی فضیلت سے متعلق آئن لائن درس دیتے ہوئے ڈاکٹر جواد حیدر ہاشمی نے کہا کہ ہم لوگ اس مبارک مہینے کی قدر و منزلت سے واقف نہیں، کیونکہ ہماری ساری فکر اور جدوجہد مادّیت اور دنیاوی کاروبار کیلئے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام ماہ مبارک رمضان میں آن لائن علمی فکری دروس کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں ماہر تعلیم و مذہبی اسکالر ڈاکٹر جواد حیدر ہاشمی نے ماہ مبارک رمضان کی فضیلت سے متعلق آئن لائن درس دیا۔ ڈاکٹر جواد ہاشمی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی بڑی عظیم نعمت ہے، اس مہینے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انوار و برکات کا سیلاب آتا ہے اور اس کی رحمتیں موسلادھار بارش کی طرح برستی ہیں، مگر ہم لوگ اس مبارک مہینے کی قدر و منزلت سے واقف نہیں، کیونکہ ہماری ساری فکر اور جدوجہد مادّیت اور دنیاوی کاروبار کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مبارک مہینے کی قدردانی وہ لوگ کرتے ہیں، جن کی فکر آخرت کیلئے اور جن کا محور مابعد الموت ہو۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث اے ایس او اور اصغریہ تحریک کی جانب سے سوشل میڈیا پر دروس کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں ماہ مبارک رمضان میں روزانہ دروس کا سلسلہ جاری رہے گا، جس میں ملک بھر سے جید علمائے کرام و دانشور حضرات مختلف موضوعات پر دروس دینگے۔


خبر کا کوڈ: 859308

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859308/اصغریہ-تحریک-اور-اے-ایس-او-کے-تحت-ماہ-رمضان-میں-ا-ن-لائن-دروس-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org