QR CodeQR Code

شام، صوبہ دیرالزور میں امریکی فوجی گاڑی پر حملہ، متعدد فوجی لاپتہ

27 Apr 2020 17:55

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد نامعلوم حملہ آور امریکی گاڑی کو فوجیوں سمیت اپنے ساتھ لے گئے جس کے کچھ گھنٹوں کیبعد امریکی فوجیوں سے متعلق گاڑی سڑک پر جلی ہوئی حالت میں پائی گئی جسمیں امریکی فوجیوں کا کوئی نام و نشان موجود نہ تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق شام کے مشرقی صوبے دیرالزور کے مشرقی علاقے میں امریکی فوج کی ایک گاڑی کو نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں موجود متعدد امریکی فوجی لاپتہ ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق "ھمر" ماڈل کی ایک امریکی فوجی گاڑی میں دیرالزور کے علاقے العمر سے التنک کی طرف جاتے امریکی فوجیوں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد نامعلوم حملہ آور امریکی گاڑی کو فوجیوں سمیت اپنے ساتھ لے گئے جس کے کچھ گھنٹوں کے بعد امریکی فوجیوں سے متعلق گاڑی سڑک پر جلی ہوئی حالت میں پائی گئی جس میں امریکی فوجیوں کا کوئی نام و نشان موجود نہ تھا تاہم اس حوالے سے شام میں موجود امریکی کمانڈ سنٹر سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 859315

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859315/شام-صوبہ-دیرالزور-میں-امریکی-فوجی-گاڑی-پر-حملہ-متعدد-لاپتہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org