0
Monday 27 Apr 2020 18:44

خیبر پختونخوا حکومت کا لاک ڈاﺅن میں عوام کو ریلیف، ہتھ ریڑھی اور تندوروں پر پابندی اُٹھالی

خیبر پختونخوا حکومت کا لاک ڈاﺅن میں عوام کو ریلیف، ہتھ ریڑھی اور تندوروں پر پابندی اُٹھالی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب لاک ڈاﺅن میں عوام کو ایک اور ریلیف دیدیا گیا۔ لاک ڈاﺅن میں ہتھ ریڑھی اور تندوروں پر پابندی ہٹا دی گئی۔ سول سکریٹریٹ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت کرونا کے ساتھ ساتھ غربت کی جنگ بھی لڑ رہی ہے، حکومت کی جانب سے ہتھ ریڑھی اور تندوروں پر پابندی ہٹا دی گئی، حکومت تمام مشکل فیصلے عوام کے تحفظ اور فائدے کیلئے کر رہی ہے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ ہمارے ہیروز ہیں، انکی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوبائی حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے صوبہ بھر کے 49 ہسپتالوں کے طبی عملے کیلئے مزید حفاظتی سامان بھیج دیا ہے۔ اجمل وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 71 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1864 ہوگئی، جبکہ 5 اموات ریکارڈ ہونے کے بعد کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 98 ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں کرونا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 515 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 859325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش