QR CodeQR Code

اوپن یونیورسٹی، فیسیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

27 Apr 2020 20:37

یونیورسٹی نے قسطوں میں بھی فیس جمع کرانے کی سہولت فراہم کر دی ہے جس کے تحت فیسوں کی پہلی قسط 5 جون اور دوسری قسط 17 جولائی تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے فیسیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے اور فیسیں جمع کرانے کے لئے قسطوں کی سہولت بھی فراہم کر دی ہے۔ اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر دلدار حسین کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں تاہم علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بی ایس، بی اے، بی ایڈ، اے ڈی اور پوسٹ گریجویٹ کے طلباء و طالبات کے لئے فیسیں جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کر دی ہے۔ خصوصی طور پر قسطوں میں بھی فیس جمع کرانے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے جس کے تحت فیسوں کی پہلی قسط 5 جون اور دوسری قسط 17 جولائی تک جمع کرائی جا سکتی ہے تاکہ طلباء و طالبات کو فیس جمع کرانے میں کسی قسم کی دشواری یا پریشانی کا سامنا نہ ہو سکے۔


خبر کا کوڈ: 859342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859342/اوپن-یونیورسٹی-فیسیں-جمع-کرانے-کی-تاریخ-میں-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org