QR CodeQR Code

اٹھاروہیں ترمیم کو چھیڑنا مناسب نہیں اس کو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا، سعید غنی

27 Apr 2020 21:07

نجی ٹی وی سے گفتگو میں صوبائی وزیر نے کہا کہ تاجروں کو یہ امید ہے کہ ہم معاشی پیکیج دیں، یا قرضے دلا دیں تاہم یہ ہمارا کام نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنا وفاقی حکومت معاشی پیکج دے سکتی ہے اتنا کوئی صوبائی حکومت نہیں دے سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں کاروبار کے طریقہ کار کو بدلنا پڑے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تاجر آن لائن کاروبار کریں گے تو لوگوں کا رجحان بھی اس طر ف جائے گا۔ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، تاجروں کو یہ امید ہے کہ ہم معاشی پیکیج دیں، یا قرضے دلا دیں تاہم یہ ہمارا کام نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنا وفاقی حکومت معاشی پیکج دے سکتی ہے اتنا کوئی صوبائی حکومت نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت گروسری اور میڈیکل اسٹورز کے علاوہ دیگر کاروبار کو کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم متفقہ دستاویز ہے اس کو چھیڑنا مناسب نہیں اس کو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا۔


خبر کا کوڈ: 859346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859346/اٹھاروہیں-ترمیم-کو-چھیڑنا-مناسب-نہیں-اس-کوئی-تبدیل-کرسکتا-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org