0
Monday 27 Apr 2020 23:57

ڈیرہ اسماعیل خان میں پتنگ بنانیوالی فیکٹری پر چھاپہ، سامان قبضہ میں لے لیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان میں پتنگ بنانیوالی فیکٹری پر چھاپہ، سامان قبضہ میں لے لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پتنگ بازی اور خطرناک کیمیکل ڈور کے استعمال پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کی اطلاع پر پولیس کا کیمیکل ڈور بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، بڑی مقدار میں کیمیکل ڈور کے گوٹے، کیمیکل کے کین، رنگ اور دیگر سامان قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ تفصیلات کے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پتنگ بازی اور خطرناک کیمیکل ڈور کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اندرون شہر کیمیکل ڈور بنانے والی فیکٹری کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر صابر بلوچ نے محلہ گھائیاں والا میں واقع بالا خانے پر قائم اس فیکٹری پر چھاپہ مارکر بڑی مقدار میں خطرناک کیمیکل ڈور کے 350 چھوٹے گوٹے، 80 بڑے ppc، اور 9 گیلین انیمل رنگ اور کیمیکل سے بھری جیری کین، دھاگہ، رنگ اور دیگر سامان کو قبضے میں لیتے ہوئے فیکٹری کو سیل کر دیا۔ پولیس نے پتنگ بازی ایکٹ اور 188ppc کے تحت ملزم عثمان پیرزادہ ولد محمد یحییٰ انصاری سکنہ فیصل آباد حال ڈیرہ اسماعیل خان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو حوالات میں بند کر کے فیکٹری کا سارا سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔
خبر کا کوڈ : 859382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش