0
Thursday 23 Jul 2009 11:33

اسرائیل مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر بند کرے،بان کی مون

اسرائیل مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر بند کرے،بان کی مون
اقوام متحدہ:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر بند کرے۔ اگر تعمیر جاری رہتی ہے تو یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا تسلسل ہو گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جنیوا میں منعقدہ فلسطین کے مسئلہ پر اقوام متحدہ کے عالمی اجلاس کے دوران اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل یہودی بستیوں کی تعمیر روک دیتا ہے تو اس سے تعاون کی فضاء کو فروغ ملے گا، ان ممالک کی کوششوں کو تقویت ملے گی، جو اس خطے میں امن کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات دوبارہ اور فوراً شروع کرنے اور دو ریاستوں کے پرامن طور پر ساتھ ساتھ رہنے کیلئے نتیجہ خیز حل تلاش کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 8594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش