0
Tuesday 28 Apr 2020 10:44

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں قابض بھارتی فوج نے 3 نوجوان شہید اور 4 بچوں سمیت 6 کشمیری زخمی کر دیے۔ مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق پلوامہ میں کشمیری نوجوانوں اور قابض بھارتی فوج کے درمیان تصادم میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔ کلگام میں بھارتی فوج نے بی ٹیک کے ایک طالب علم کو بھی شہید کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے لوئر مونڈا میں بھارتی فوج نے 4 بچوں سمیت 6 کشمیریوں کو زخمی کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 859435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش