QR CodeQR Code

قراقرم یونیورسٹی میں مالی بحران، ملازمین کی تنخواہوں کیلئے پیسے ختم

28 Apr 2020 11:07

کے آئی یو کے ترجمان میر تعظیم کے مطابق کرونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے فیسوں کی مد میں ملنے والی 12 کروڑ روپے کی رقم بھی نہیں ملی جس کی وجہ سے بلز تک بھی ادا کرنا ممکن نہیں رہا۔


اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت مالی بحران کا شکار ہو گئی۔ ملازمین کی تنخواہوں کیلئے پیسے ختم ہو گئے۔ سنگین مالی بحران کے بعد یونیورسٹی کیلئے ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنا چیلنج بن گیا۔ کے آئی یو کے ترجمان میر تعظیم کے مطابق کرونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے فیسوں کی مد میں ملنے والی 12 کروڑ روپے کی رقم بھی نہیں ملی جس کی وجہ سے بلز تک بھی ادا کرنا ممکن نہیں رہا۔ ترجمان کے مطابق وائس چانسلر کے آئی یو نے ایچ ای سی سے 16 کروڑ روپے گرانٹ کی درخواست کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 859440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859440/قراقرم-یونیورسٹی-میں-مالی-بحران-ملازمین-کی-تنخواہوں-کیلئے-پیسے-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org