0
Tuesday 28 Apr 2020 11:25

ٹرمپ نے چین سے بھاری ہرجانہ وصول کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا

ٹرمپ نے چین سے بھاری ہرجانہ وصول کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں کورونا وائرس وبا کی ذمہ داری ایک بار پھر چین پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چین سے اس کے لیے بھاری ہرجانہ وصول کر سکتے ہیں۔ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی صدر نے چین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر چین چاہتا تو ناول کورونا وائرس کا پھیلاؤ محدود کرکے اسے عالمی وبا بننے سے روک سکتا تھا لیکن چین کی غفلت سے یہ بیماری دیکھتے ہی دیکھتے ایک عالمی وبا میں تبدیل ہو گئی جس پر وہ چین سے انتہائی ناخوش ہیں۔ کچھ روز پہلے ایک جرمن اخبار میں شائع شدہ اداریے میں وہاں کی حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے باعث جرمنی میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر چین سے 165 ارب ڈالر ہرجانہ وصول کرے۔ وائٹ ہاؤس پریس بریفنگ میں جب اس اداریے کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی ایسا ہی کوئی ارادہ رکھتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ بہت آسانی سے ایسا کر سکتے ہیں اور ہم جرمنی کے مقابلے میں بہت بڑی رقم کی بات کر رہے ہیں۔ یہ رقم کتنی ہو گی؟ اس بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فی الحال حتمی طور پر اس رقم کا تعین نہیں کیا گیا ہے لیکن یہ ہرجانہ بہت بھاری رقم کی صورت میں ہو گا جسے چین سے طلب کیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 859450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش