QR CodeQR Code

چیف کورٹ، نجی تعلیمی اداروں میں فیسوں کی وصولی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

28 Apr 2020 11:35

خطے میں پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو قانون کے دائرے میں لانے اور فیسوں کی وصولی کے حوالے سے دائر درخواست پر چیف کورٹ گلگت بلتستان نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیف کورٹ گلگت بلتستان نے نجی تعلیمی اداروں میں فیسوں کی وصولی کیخلاف دائر درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔ خطے میں پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو قانون کے دائرے میں لانے اور فیسوں کی وصولی کے حوالے سے سنیئر صحافی منظر شگری اور صفدر علی صفدر کی جانب سے دائر رٹ پیٹیشن کو  عدالت نے باضابطہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے حکومت گلگت بلتستان، محکمہ تعلیم اور محکمہ قانون کے ذمہ دار حکام کو مورخہ 12 مئی کو اس سلسلے میں اپنا موقف پیش کرنے کے لئے نوٹسز جاری کر دیئے۔


خبر کا کوڈ: 859453

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859453/چیف-کورٹ-نجی-تعلیمی-اداروں-میں-فیسوں-کی-وصولی-کیخلاف-دائر-درخواست-سماعت-کیلئے-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org