QR CodeQR Code

ایشال کے قتل میں نامزد ملزم چچا خیبر سے گرفتار

28 Apr 2020 12:17

اہلخانہ کے مطابق ملزم کو کسی بھی قسم کا ذہنی مسئلہ نہیں تھا، جبکہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ بھائیوں کے درمیان کسی قسم کا تنازع بھی نہیں تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں شور مچانے پر اپنی بھتیجی کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے ضلع خیبر سے گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او ابراہیم شنواری کے مطابق ملزم فضل حیات کو لنڈی کوتل کالج کے قریب ایک مکان پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کو پشاور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 26 تاریخ کو پشاور کے علاقے ارباب روڈ پر ایک گھر میں چچا نے اپنی معصوم 7 سالہ بھتیجی کو شور مچانے پر قتل کر دیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ 7 سالہ معصوم ایشال اپنے گھر کے صحن میں دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی، جس سے شور ہو رہا تھا۔ اسی گھر کی اوپر والی منزل پر اس بچی کا چچا فضل حیات رہائش پذیر تھا۔ اس نے بچوں کے شور سے تنگ آکر بچی پر فائرنگ کر دی، جس سے بچی دم توڑ گئی۔ واقعہ کے فوری بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا، تاہم اب پولیس نے اس کو گرفتار کر لیا ہے۔ اہلخانہ کے مطابق ملزم کو کسی بھی قسم کا ذہنی مسئلہ نہیں تھا، جبکہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ بھائیوں کے درمیان کسی قسم کا تنازع بھی نہیں تھا۔


خبر کا کوڈ: 859465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859465/ایشال-کے-قتل-میں-نامزد-ملزم-چچا-خیبر-سے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org