0
Tuesday 28 Apr 2020 13:04

نئے کیسز کی تعداد 10 سے کم ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کا کورونا کے خاتمے کا اعلان

نئے کیسز کی تعداد 10 سے کم ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کا کورونا کے خاتمے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ نیوزی لینڈ حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد 10 سے کم ہو گئی۔ جس کے بعد حکومت نے کورونا کے خاتمے کا اعلان کیا۔ نیوزی لینڈ حکومت نے پابندیاں نرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس ختم ہو چکا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں دس سے کم کسیز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک شخص کورونا سے لقمہ اجل بھی بنا۔ کورونا سے متاثرہ مختلف ممالک نے کورونا کیسز میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں بھی نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جس میں امریکہ، بیلجیئم، اٹلی سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔ اس سے قبل امریکی ڈیپارمنٹ آف ہوم سیکیورٹی میں ایک ریسرچ پیش کی گئی جس کے مطابق گرمی میں وائرس تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ سیکرٹری سائنس ولیم برائن کی جانب سے پیش کی گئی ریسرچ کے مطابق تیز دھوپ اور گرمی کورونا وائرس پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ برائن نے بتایا کہ وائرس اندرونی اور خشک جگہوں پر زیادہ دیر زندہ رہتا ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ موسم گرما میں لوگ پروا کرنا چھوڑ دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ موسم گرما میں احتیاط جاری رکھنے کی ضرورت ہے کیوں کہ سرد جگہوں پر وائرس لمبے عرصے تک زندہ رہ سکتا ہے۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی بہت ہی خطرناک ثابت ہو گی۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈرس نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے اموات میں تیزی آ سکتی ہے، کئی ملکوں میں معاشی مشکلات ہیں لیکن تمام ممالک کو لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق بہت ہی احتیاط کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق حکمت عملی بنانے کے لیے کچھ ملکوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاہم کئی ممالک خود ہی شہریوں کے گھروں پر رہنے کی پابندی ہٹانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 859472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش