0
Tuesday 28 Apr 2020 16:41

سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 12 سے کم ہوکر 8.15 فیصد ہوگئی

سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 12 سے کم ہوکر 8.15 فیصد ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 12 سے کم ہو کر 8.15 فیصد ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال پر وڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے کل 4112 ٹیسٹ کیے، سندھ میں مزید 335 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5291 ہوگئی ہے، سب سے زیادہ 258 کورونا کے نئے مریض شہر کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں، ضلع جنوبی میں 89، شرقی میں 53، وسطی میں 43 ،غربی میں 24، کورنگی میں 28 اور ملیر میں 21 نئے کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں، اس کے علاوہ حیدرآباد میں 17، جیکب آباد میں 10، سکھر اور شکارپور میں 7، 7 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، شہید بینظیرآباد اور ٹنڈو محمد خان میں 6،6، لاڑکانہ اور سانگھڑ میں 5،5، دادو میں 3 اور نوشہروفیروز میں ایک مریض رپورٹ ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بھر میں اس وقت 4236 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 2915 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، آئیسولیشن مراکز میں 872 مریض، جبکہ 449 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، آج 37 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے، جس کے بعد صحتیاب ہونے والے کُل مریضوں کی تعداد 963 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا انفیکشن ریٹ 11 اور 12 سے کم ہوکر 8.15 فیصد ہوا ہے جو اچھی بات ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 7 مریض جان کی بازی ہار گئے، کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 92 ہوگئی ہے، جو کل مریضوں کا 1.73 فیصد ہے، کورونا کے 35 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 13 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 859500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش