0
Tuesday 28 Apr 2020 23:45

18ویں ترمیم پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائیگی، محمد حسین محنتی

18ویں ترمیم پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائیگی، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام قباء آڈیٹوریم کراچی میں صوبائی امیر محمد حسین محنتی کی زیر صدارت آن لائن تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے محمد حسین محنتی، سیاسی، سماجی و ماہرین تعلیم و اسکول مالکان شرکت و خطاب کیا، شرکائے کانفرنس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ٹیکس ایک سال کیلئے معاف، اساتذہ کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان، یکساں نصاب تعلیم، جو لادینیت کی بنیاد پر بنایا جا رہا ہے، اس کو اسلامی نصاب تعلیم کے مطابق بنایا جائے، پرائیوٹ اسکولز مالکان اور اساتذہ کو ہراساں کرنا بند کیا جائے، پرائیوٹ اسکول ملک میں 80 فیصل تعلیم کی ضرورت کو پورا کر رہے ہیں، موجودہ صورتحال میں حکومت نے اربوں روپے پیکیج کا اعلان تو کیا، مگر نجی اسکولوں کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، جو انتہائی تشویش ناک بات ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ کورونا صورتحال میں حکومتی نااہلی کو چھپانے اور آٹا چینی اسکینڈل سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے 18ویں ترمیم میں ردوبدل کا شوشہ چھوڑاگ یا ہے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ حکمران ٹولہ ”لڑاﺅ اور حکومت کرو“ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، 18ویں ترمیم پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے پیکیج میں نجی تعلیمی اداروں کو نظرانداز کرنے سے حکومت کی تعلیمی پالیسی اور ویژن کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے نوجوان نسل کا مستقبل داﺅ پر لگا ہوا ہے، مگر حکومت نے اب تک آن لائن تعلیمی پالیسی کا واضح اعلان نہیں کیا ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم اساتذہ پاکستان کے صدر پروفیسر میاں محمد اکرم نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم کے نام پر حکومت لادینیت کو فروغ دینا چاہتی ہے، نصاب تعلیم کے بنیادی اصولوں و طریقہ کار کو خاطر ملحوظ نہیں رکھا گیا ہے، پاکستان و اسلام کی بجائے مغربی نصاب کو شامل کیا جا رہا ہے۔

نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن (نافع) سندھ کے چیئرمین فیض احمد فیض نے کہا کہ تعلیمی بورڈز سے لیکر متعلقہ اداروں کا اسکول مالکان کے ساتھ رویہ افسوس ناک ہے، آئے روز مختلف نوٹیفکیشن کے ذریعے ہراساں کیا جاتا ہے، حکومت کے پاس واضح تعلیمی کئلینڈر بھی نہیں ہے جب چاہے چھٹی دی جاتی ہے، اس لیے حکومت تعلیم کی بہتری اور نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے۔ جماعت اسلامی سندھ کے شعبہ تعلیم کے چیئرمین پروفیسر اسحاق منصوری نے کہا کہ اس تمام صورتحال سے نجات کا واحد حل رجوع الی اللہ ہے، کیونکہ کورونا سے زیادہ اللہ کا خوف ہوگا، تو کورونا خود بھاگ جائے گا۔ کانفرنس میں اے ڈی سومرو، انتصار احمد غوری، شبیر احمد میرانی، مجاہد چنا اور امریکہ سے رفیق سلیمان بھی شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 859523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش