QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 5.2 شدت کا زلزلہ

28 Apr 2020 18:05

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزے کی گہرائی 186 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کا مرکز افغانستان کے قریب ہندوکش ریجن میں تھا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مالاکنڈ، شانگلہ، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختوانخوا کے شہر شانگلہ، مالاکنڈ، مردان، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزے کی گہرائی 186 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کا مرکز افغانستان کے قریب ہندوکش ریجن میں تھا۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ 11 مارچ کو بھی سوات اور گردو نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 859525

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859525/خیبر-پختونخوا-کے-مختلف-شہروں-میں-5-2-شدت-کا-زلزلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org