QR CodeQR Code

کورونا وباء کو شکست دینے کا واحد طریقہ احتیاط اور سماجی فاصلہ ہے، اجمل وزیر

28 Apr 2020 20:06

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف کرونا اور دوسری طرح غربت ہے، ہم ایک وقت میں دو جنگیں لڑ رہے ہیں، کرونا وباء کو شکست دینے کا طریقہ احتیاط اور سماجی فاصلہ ہے، کورونا وائرس آپکے گھر خود چل کر نہیں آتا، ہم خود اسے گھر لے کر جاتے ہیں، ہمیں اسوقت اپنے گھروں کو عبادت گاہ بنانا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کیساتھ ساتھ غربت سے بھی جنگ لڑ رہے ہیں، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف آرڈیننس کے تحت کارروائی ہو رہی ہے، کرونا وباء کو شکست دینے کا واحد طریقہ احتیاط اور سماجی فاصلہ ہے۔ اجمل وزیر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف کرونا اور دوسری طرح غربت ہے، ہم ایک وقت میں دو جنگیں لڑ رہے ہیں، کرونا وباء کو شکست دینے کا طریقہ احتیاط اور سماجی فاصلہ ہے، کورونا وائرس آپ کے گھر خود چل کر نہیں آتا، ہم خود اسے گھر لے کر جاتے ہیں، ہمیں اسوقت اپنے گھروں کو عبادت گاہ بنانا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام تر وسائل عوام کیلئے ہیں، انہی پر خرچ ہونگے، صوبے میں احساس کیش گرانٹ 22 لاکھ خاندان مستفید ہونگے، پورے صوبے میں ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہوا ہے، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف آرڈیننس کے تحت کارروائی ہو رہی ہے، جبکہ اشیائے خورونوش کی ترسیل بھی مانیٹر کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 859544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859544/کورونا-وباء-کو-شکست-دینے-کا-واحد-طریقہ-احتیاط-اور-سماجی-فاصلہ-ہے-اجمل-وزیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org