1
Tuesday 28 Apr 2020 20:27

لبنان کیخلاف امریکی سازشوں پر خاموش تماشائی نہیں بنیں گے، امریکہ کیلئے حزب اللہ کا پیغام

لبنان کیخلاف امریکی سازشوں پر خاموش تماشائی نہیں بنیں گے، امریکہ کیلئے حزب اللہ کا پیغام
اسلام ٹائمز۔ لبنان کی اسلامی مزاحمتی فورس حزب اللہ نے ملکی معیشت اور امن و امان کے خلاف ہونے والی وسیع امریکی سازشوں پر فرانس کے ذریعے واشنگٹن کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں اُسے ان اقدامات کے خطرناک نتائج پر متنبہ کیا ہے۔ لبنانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حزب اللہ لبنان کی طرف سے فرانس کے ذریعے امریکہ کو بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ، لبنان کے خلاف جاری امریکی سازشوں کے جواب میں خاموشی اختیار نہیں کرے گی۔ حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ امریکہ جو کچھ صیہونی و تکفیری جنگوں کے ذریعے حاصل نہیں کر پایا اب اقتصادی جنگ کے ذریعے حاصل کرنا چاہتا ہے جبکہ اس کوشش میں بھی وہ ناکام رہے گا۔

لبنانی اخبار "اللواء" نے لکھا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی طرف سے سال 2012ء میں اختیار کردہ آپشن اب سال 2020ء میں دوبارہ اختیار کیا جائے گا۔ اس اخبار نے لکھا کہ سال 2012ء میں لبنان کو اقتصادی و سیاسی حوالے سے دیوالیہ کرنے کے لئے دشمن کی طرف سے اٹھائے جانے والے وسیع اقدامات کے جواب میں حزب اللہ لبنان کی طرف سے "قومی بانی کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا تھا۔ عرب اخبار اللواء نے مزید لکھا کہ اطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان نے فرانس کے ذریعے واشنگٹن کو یہ واضح پیغام بھجوایا ہے کہ لبنان کے اندر انارکی پھیلانے کے امریکی اقدامات کے جواب میں حزب اللہ لبنان خاموشی تماشائی نہیں بنے گی اور نہ ہی اپنے ملک کے دشمن گروہوں اور سازشی عناصر کے چنگل میں دھکیلے جانے کی اجازت دے گی۔
خبر کا کوڈ : 859546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش