0
Tuesday 28 Apr 2020 20:59

62 ہزار پاکستانی بیرون ملک سے وطن واپسی کے منتظر

62 ہزار پاکستانی بیرون ملک سے وطن واپسی کے منتظر
اسلام ٹائمز۔ بیرونی ممالک میں واپسی کے منتظر رجسٹرڈ پاکستانیوں کی تعداد 62،709 ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں قائم “ایمرجنسی کرایسزمینجمنٹ یونٹ کا ہنگامی دورہ کیا۔ ڈائریکٹرجنرل کرایسز مینجمنٹ یونٹ، سلمان اطہرنے وزیرخارجہ کا خیرمقدم کیا۔ وزیر خارجہ نے کرایسز مینجمنٹ یونٹ میں ڈیوٹی پرموجود افسران اور اہلکاروں سے سیل کی کارکردگی جانچنے کیلئے مختلف سوالات کیے۔ وزیر خارجہ نے بیرون ممالک، پاکستانیوں کی کرائسز مینجمنٹ یونٹ میں موصول ہونے والی کالز، شکایات اور ان کے ازالے کیلئے کیے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

ڈی جی ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ یونٹ سلمان اطہر نے کورونا وبا کے دوران، مختلف ممالک میں واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی ہے۔ وزیر خارجہ نے ایمرجنسی کرایسز مینجمنٹ یونٹ کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی جی سلمان اطہر اور ان کی ساری ٹیم کو مبارکباد دی۔ ڈی جی کرائسزمینجمنٹ یونٹ نے بتایا کہ اب تک 11529 پاکستانیوں کو بیرونی ممالک سے وطن واپس لایا جا چکا ہے، بیرونی ممالک میں واپسی کے منتظر رجسٹرڈ پاکستانیوں کی تعداد 62،709 ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات اور تکالیف کا ہمیں مکمل ادراک ہے، حکومت بیرونی ممالک میں واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی مرحلہ وار، جلد وطن واپسی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 859556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش