QR CodeQR Code

ممبران کی ریکوزیشن پر جی بی اسمبلی کا اجلاس پانچ مئی کو طلب

28 Apr 2020 22:24

اس سے پہلے اجلاس بلانے کیلئے سپیکر کی جانب سے بھجوائی گئی دو سمریوں کو گورنر نے مسترد کر دیا تھا، جس کے بعد ممبران نے ریکوزیشن جمع کرائی اور اسمبلی کا اجلاس پانچ مئی کو طلب کر لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن و حکومتی ممبران کی ریکوزیشن پر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کا اجلاس پانچ مئی کو طلب کر لیا گیا۔ اس سے پہلے اجلاس بلانے کیلئے سپیکر کی جانب سے بھجوائی گئی دو سمریوں کو گورنر نے مسترد کر دیا تھا، جس کے بعد ممبران نے ریکوزیشن جمع کرائی اور اسمبلی کا اجلاس پانچ مئی کو طلب کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گورنر کی جانب سے کرونا وائرس کی صورتحال کے تناظر میں اجلاس بلانے کی سمری مسترد کی گئی تھی تاہم سپیکر کا موقف تھا کہ کچھ ضروری معاملات ہیں جن پر اجلاس بلانا ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 859572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859572/ممبران-کی-ریکوزیشن-پر-جی-بی-اسمبلی-کا-اجلاس-پانچ-مئی-کو-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org